Saturday 10 January 2015

Roshan Zameeri

روشن ضمیری 
==========


انسان اور اسکا نفس ، دیکھا جائے تو ایک بھی الگ الگ بھی
جب انسان اپنے نفس کے تابع ہو تو دونوں کا ملاپ ہوتا ہے اور جب انسان نفس کے غیر تابع ہو تو پھر الگ الگ

مادی دنیا اور اس کی ضرورتیں عموماً فرد اور نفس کو ایک کر دیتی ہیں تاہم روحانی دنیا ان دونوں کی تفریق کو نمایاں کرنے میں معاون ہوتی ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ مفادات کا بندہ نفس کے تابع ہوتا ہے جبکہ مفادات سے آزاد فرد کا نفس اس کے تابع ہوتا ہے

ہمارے مضمون کا موضوع اور مواد ایک ایسے ہی فرد کے لئیے ہے جو نفس کی قید سے آزاد ہے یا اس کی قید سے آزادی کا آرزومند ہے
روشن ضمیری ایک ایسی خوبی ہے جو نفسانی خواہشات کے تابع ہو تو فساد عظیم کا باعث بن جاتی ہے اس کے برعکس یہ اگر رضائے الہی کے تحت ہو تو لطف زندگی بن جاتی ہے

روشن ضمیری سے مراد عقل مند اور صاحب فراست فرد لیا جاتا ہے تاہم وہ لوگ جو کسی کے دل کی بات جان لیں روشن ضمیر کہلاتے ہیں
اگر کوئی فرد اپنے اندر یہ خوبی دیکھنے کا خواہش مند ہو تو اس کو چاہئیے کہ درج ذیل عمل کرے
 

 اول اپنے اور والدہ کے نام کے اعداد نکالے اور جو کل اعداد حاصل ہوں ان کے مطابق روزانہ "لا اله الا اللہ" کا ذکر نام کے کل اعداد کے دن کے برابر کرے
 

 جب یہ عمل مکمّل ہو جائے تو اس سے اگلی ریاضت یہ ہے کہ اسی تعداد اور دنوں میں "الا الله" کا ذکر کرے
 

جب یہ ریاضت مکمّل ہو جائے تو پھر "الله" کا ذکر اتنی ہی تعداد اور دن میں کرے اور جب یہ عمل بھی ختم ہو جائے تو ہمہ وقت اسم "الله" کا ذکر کرتا (صرف اسم 

"الله" کا ذکر کرنا ہے یا الله کا نہیں) رہے 



ہدایات

یہ عمل کرنے کے لئیے ضروری ہے کہ کمرہ اندھیرا ہو
سامان اس میں نہ ہو
پاک و صاف ہو
خوشبودار ہو
ہوادار ہو
اور سب سے ضروری ارد گرد ماحول سے کوئی بھی شور و غل نہ ہو
فرد اور لباس میں پاکیزہ ہو

اثرات و طریقہ کار 

عمل کی ابتداء میں یہ تصوّر رکھیں کہ جس جگہ آپ بیٹھے ہیں اس کمرے کو اندر کے چہار اطراف کو آپ اپنی جگہ بیٹھے هوئے تصوّر کی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں
اس کی اگلی منزل یہ ہے کہ اپنے تصوّر کو کمرے کے باہر (ارد گرد) کی دنیا میں لے جائیں
تیسری حالت میں گلی یا محلے کا جائزہ لیں
اور پھر اپنے شہر کی سیر کریں
بس اسی طور آپ کا تصوّر ترقی کرتا جائے گا اور کسی بھی فرد کے سامنے آنے پر اس کی آنکھوں یا ماتھے کے وسط میں توجہ دیں آپ پر اس کے خیالات عیاں ہو جائیں گے اور یوں آپ روشن ضمیری کی منزل پا لیں گے