Tuesday 25 November 2014

حل المشکلات





جمّہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول درود تنجینہ ١١ بار پھر ١١٠٠ بار  حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ  پھر درود تنجینہ ١١ بار اب دعا کریں بنا کچھ کھائے پئیے عمل پڑھنا ہے اور دعا کرنی ہے اپنے حالات کے لئیے انشاءاللہ ١١ دن میں حالات سدھر جائیں گے

پرہیز : جھوٹ ، غیبت ، چغلی اور حرام

اجازت عام ہے
    

Thursday, 20 November 2014


خاص الخاص نایاب طلسم





یہ طلسم ایک تصویر کی شکل میں ہے بہت قدیم و نایاب طلسمات میں سے ہے اپنی مثال آپ ہے ہر مقصد کے لئیے استمعال ہو سکتا ہے اس طلسم سے کام لینے کے ہم یہاں دو مختلف طریقے بتائیں گے جو ہمارے خاص الخاص مجرّب ہیں آپ بھی ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں مگر یہ خاص خاص انمول چیزیں کھلے طور پر عام نہیں کی جا سکتی جو قدردان ہوں ان تک پہنچ جاتی ہیں اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں جو حقیقت میں حقدار ہو اس تک یہ سب پہنچ جائے ، اب آپ کو وہ دو خاص طریقے بتاتے ہیں جو اس خاص الخاص نایاب طلسم سے کام لینے کے لیۓ استمعال ہوں گے


ترکیب -١

ایک سفید کاغذ پر تصویر بنا کر اپنے سامنے دیوار پر لٹکا دو ساتھ تصویر کے نیچے اپنا مقصد بھی لکھنا ہے پھر تصویر پر نظر جما کر سورہٴ الجن ٥٣ مرتبہ پڑھنی ہے اسی دوران تصویر ہلنے لگے گی اس کے اندر سب لکھا غائب ہو جائے گا یہ نشانی ہے حاضرات خدّام ہو چکی ہے اب کام ہو جائے گا عمل کے اختتام پر زبان سے اپنا مقصد کہہ دیں وہ پورا ہو جائے گا


ترکیب -٢

اس میں بھی پہلے سفید کاغذ پر تصویر / طلسم  بنا لیں  ساتھ اپنا مقصد بھی تحریر کریں اور ہاتھ میں پکڑ کر سورہٴ نمل کی آیت  قال عفریت من الجن سے امین  تک ١٠٠ مرتبہ پڑھیں اور اس طلسم پر دم کر دیں اس میں بھی آپ دیکھیں گے کہ تصویر غائب ہونا شروع ہو جائے گی اس میں لکھا سب مٹ جائے گا بعد مکمّل تصویر کو آگ لگا کر جلا دیں اور اپنا مقصد زبان سے بولتے جائیں جو بھی مقصد ہو گا وہ ضرور پورا ہو گا


یہ خاص الخاص دو طریقے آپ کے سامنے پیش کر دئیے ہیں اب آپ اس سے اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، اکثر حضرات اپنے ہر عمل میں ناکامی کا رونا روتے ہیں ان کے لیۓ میرا خاص طور پر یہ پیغام ہے اول تو کبھی بھی کسی بھی حالت میں مایوس نہ ہوں جن کو ایک سے زائد بار عمل میں ناکامی ہو چکی ہو وہ مزید کوئی عمل مت کریں اور اس چیز پر غور و فکر کریں آخر بار بار ہر عمل میں ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے ؟ اس وجہ کو تلاش کریں اور اپنی ناکامی کی وجہ جب آپ جان جائیں گے تو پھر باقی کامیابی ہی رہ جائے گی خیر بات لمبی ہو جائے گی پر میری کوشش ہے جتنا ہو سکے آسانی کے ساتھ آپ تک وہ علم پہنچ جائے جو ہمارے پاس ہے


طلسم اور اجازت کے لیۓ رابطہ کر لیں

Email :   mufeezulamliyaat@gmail.com

 

Tuesday, 18 November 2014


عمل حاضری مطلوب سات روزہ






یہ ایک ایسا عمل ہے کہ سات راتوں کی قلیل مدت میں پتھر دل مطلوب بھی محبت میں دیوانہ ہو کر طالب کے قدموں میں آ گرتا ہے فاصلہ بیشک سات سمندر پار کا بھی ہو تو مطلوب بدحواس ہو کر حاضر ہو جاتا ہے یہ ایک ایسا عمل ہے کہ اس کے مواکلات مطلوب پر مسلط ہو جاتے ہیں اور مطلوب کو لمحہ بہ لمحہ بے چین و بیقرار کرتے ہیں یہاں تک کے وہ طالب کے پاس پہنچ جاتا ہے  ایسی دائمی محبت پیدا ہوتی ہے کہ پھر عمر بھر جدا نہیں ہوتا مگر ناجائز کاموں میں استمعال کی ہرگز اجازت نہ ہے اگر کوئی ناجائز استمعال کرے گا تو اس عمل کے مواکلات اس کی زندگی اجیرن کر دیں گے اور وہ کسی کام کا نہ رہے گا

عمل کی ترکیب اس طرح ہے کے عروج ماہ میں نوچندی اتوار کی رات سے شروع کریں ایک کاغذ پر اتوار کی رات کی تمام منسوبات تحریر کریں اور پھر مقصد کی عزیمت تحریر کریں پھر اس کاغذ پر سات دانے تفاح الجان کے رکھیں اور فلیتہ بنا کر جلائیں اور فلیتہ جلاتے وقت ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت تلاوت کریں اور ہر مرتبہ یہ کہیں ؛

"سلبت عقل فلاں بنت فلاں لعشق والمحبته فلاں بن فلاں"

پھر سوموار کی منسوبات اور مقصد کی عزیمت اور حسب سابق فلیتہ بنا کر روشن کریں اسی طرح روزانہ ہر دن کی منسوبات اور عزیمت تحریر کرنا ہو گی اور آیت ستر مرتبہ پڑھنا ہو گی
انشاءاللہ عزوجل مطلوب محبّت میں دیوانہ و بیقرار ہو کر حاضر ہو گا اور جدائی کا کبھی تصور بھی نہ کرے گا سایہ کی طرح ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے گا آیت مبارکہ یہ ہے 

بِسْمِ ٱللهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ ،زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ۗ ذَٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ (سورۂ آل عمران)آیت ١٤ 
 

دنوں کی منسوبات کی جدول یہ ہے


مزید معلومات اور اعمال حب کے لیۓ رابطہ کریں

email :   mufeezulamliyaat@gmail.com 

قسم ھوتریه






:قسم ھوتریه



 بهوتر هوتر قوش كوش نفح آتي أجب أيها السيداتى بحق قل هو الله أحد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد

برائے خیر و شر اس دعوت سے کام لینے کا طریقہ یہ ہے کہ اس قسم کو ایک ہزار دو مرتبہ تلاوت کریں اور ہر سو مرتبہ پڑھنے کے بعد پچیس مرتبہ یہ تلاوت کریں

يا شوشان شوشان قش أشلش يا شاقاش شمليخ ممليخ طيطخ أنزل أيها السيدآتي و توكل بكذا بحق بهطيلوش بعلقيش بعقيش هشيش طيال و بحق أيالوم ألواحا العجل الساعة أجب واطلع بها إلى السماء و تنزلون بها إلى الأرض و بحق اه يه أيه ألوهيم الخوش ياه أهيا شراهيا أدوناي أصباوت آل شداي؛

تمھارے سامنے ایک خادم ظاہر ہو گا تو جو بھی ارادہ ہو اسے بتائیں فورا وہ کام پورا کر دے گا

اس عمل کا اصراف یہ ہے ،

سورۂ زلزال سے شروع سے اشتاتا تک تین بار اور پھر یہ ایک بار تلاوت کریں

انصرف أيها السيدآتي بحق الأسماء التي ترفعون بها إلى السماء و تنزلون بها إلى الأرض و بحق اه يه أيه ألوهيم الخوش ياه أهيا شراهيا أدوناي أصباوت آل شداي انصرفوا صراف الله قلوبكم بانكم قوم ألا يفقهون؛

بنا إجازات عمل نہ کریں اجازت کے لئیے رابطہ کریں

Wednesday, 12 November 2014


برائے ہر مشکل حل




یہ عمل مجرّب ہے کئی مرتبہ کا آزمایہ ہوا ہے چاہئیے کے چڑھتے مہینے میں پنجشنبہ کے دن کاغذ کے پرزہ پر پہلے بسم الله کے عدد لکھیں بعد طالب و مطلوب اور ان کے ماؤں کے نام کے عدد لکھیں اور اس طرح لکھیں کہ پہلے لکڑی کی تختی یا کاغذ پر طالب کا نام لکھیں بعد اسم ودود اور اس کے بعد اسم مطلوب لکھیں لکھنے کے بعد ان عددوں کو ملائیں یعنی ایک عدد اول سے لیں اور ایک عدد مطلوب کے نام کے آخر سے لیں تاکہ باہم تمام اعداد چسپاں ہوں جائیں اب ان اعداد کا فتیلہ بنائیں اور ایک طرف سیاہی لگا دیں پھر ایک مٹی کے چراغ میں جس میں پانی نہ پہنچا ہو تیل خوشبودار ڈالیں اور فتیلہ پر عطر ملیں اور نیز شہد خالص ملا کر پاک روئیں لپٹیں اور چراغ میں رکھیں چراغ کا منہ مطلوب کے گھر کی طرف رکھیں اور چراغ کو پاک تنکے سے روشن کریں اور آپ خود پاک کپڑے پہن کر چراغ کے روبرو کھڑے ہوں اور ایک سو ایک بار درود شریف اول و آخر شریک کر کے اسم یا ودود کو پڑھیں جب ختم ہو جائے تو اگر مطلوب کی محبّت مقصود ہو تو عرض کریں اگر کسی کو قید سے رہائی دینا منظور ہو پس اول قیدی کا نام لکھیں اور بیچ میں اسم ودود اور آخر میں بجائے مطلوب کے اسم حاکم اور مذکورہ اعداد کو ملا کر فتیلہ روشن کریں اور اسم پڑھنے کے بعد قیدی کی رہائی کے لیۓ عرض کریں انشاءاللہ جو بات کہ مدنظر ہو گی وہ سات دن یا چودہ دن سے اکیس دن تک ضرور پوری ہو گی لیکن لازم ہے اس عمل کے لیۓ چلّہ اختیار کریں کبھی خطاء نہ ہو گی اور بیشک حکم خدا سے مطلوب حاصل ہو گا قیدی رہائی پائے گا لازم ہے چلّہ تک مچھلی اور گوشت سے پرہیز کریں اور چلّہ کے دوران حرام نہ کریں اور جھوٹ نہ بولیں مجرّب عمل ہے

نوٹ :عمل اجازت لے کر کریں تاکہ کوئی غلطی یا نقصان نہ ہو 

Monday, 10 November 2014


اسم یا ودود




یہ اسم محبوب عورت و مرد کی تسخیر کے لیۓ ہے جو کے رجوع نہ کرتا ہو تو پوری پاکیزگی کے ساتھ ایک پیالہ شربت کا تیار کیا جائے اور اس میں گلاب و کیوڑا ڈالا جائے اور لازم ہے کہ پنجشنبہ کا دن ہو پس عصر کے وقت کعبہ رو بیٹھ کر اور آنکھیں بند کر کے مطلوب کا تصوّر کریں اور ایک ہزار چار سو مرتبہ اسم کو پڑھیں اور جب تعداد ختم ہو جائے تو شربت کے پیالہ پر جو تیار کیا ہوا پاس موجود ہے اسم موصوف کے مؤاکلوں کی نیاز کر کے دم کریں اور خود پی لے انشاءللہ پڑھنے کے عرصہ میں اسی دن مطلوب حاضر ہو گا اگر مطلوب حاضر ہو تو اس سے مخاطب نہ ہوا جائے اور نہ ہی کلام کی جائے جب تک عمل ختم نہ ہو اسی طرح کل تین دن کیا جائے تین دنوں کے بعد محبوب سے ملاقات اور بات کی جا سکتی ہے عمل کی کل مدّت سات دن ہے تاکہ محبوب مکمّل تسخیر میں آ جائے

نوٹ :  عمل ہماری اجازت کے ساتھ کیا جائے تاثیر بڑھ جائے گی ، اور کامیابی یقینی ہو گی ، انشاء الله